یہاں قومی کاروباری دن کے موقع پر تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے، گوئل نے کہا کہ حکومت کے 'خود انحصاری' اور 'میڈ ان انڈیا‘ کے ویژن کا مقصد بھارت میں صنعتوں کو ترقی کی نئی بلندیوں تک لے جانا ہے۔ اس سے بھارتی مصنوعات کو دنیا میں شہرت حاصل ہو سکتی ہے۔ صنعتی بورڈ کے اس پروگرام میں متھرا کی لوک سبھا رکن پارلیمنٹ ہیما مالنی بھی موجود تھیں۔
مرکزی وزیر نے کہا "وزیر اعظم صنعت کو آگے لے جانے کے لئے مسلسل فکرمند ہیں۔ ان صنعتوں نے ملکی معیشت کو ہموار رکھنے کے لیے بحران کے اس وقت میں قابل ذکر شراکت کی ہے۔"
انہوں نے کہا کہ حکومت ملک میں کاروبار کرنے میں آسانی اورایم این سیز کے اثر و رسوخ کی وجہ سے ملک کی کمپنیوں کو ہونے والے نقصان کے بارے میں مسلسل فکر مند ہے۔