اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

مرکزی وزیر تعلیم نے ’نپون بھارت‘ مشن کا آغاز کیا

مرکزی وزیر ڈاکٹر رمیش پوکھریال نشنک نے کہا کہ ’نپن بھارت‘ مشن میں پری اسکول سے لیکر تیسری جماعت تک کے تین سے نو برس کی عمر کے بچوں پر فوکس کیا جائے گا۔

Union Minister of Education
Union Minister of Education

By

Published : Jul 5, 2021, 7:21 PM IST

تعلیم کے مرکزی وزیر ڈاکٹر رمیش پوکھریال نشنک نے وزیر اعظم نریندر مودی کے 2026-27 تک ہر ایک بچے کو کلاس تین تک بنیادی خواندگی اور اعداد کا علم فراہم کرنے کا ویژن مکمل کرنے کی طرف ایک قدم آگے بڑھاتے ہوئے پیر کو یہاں پر ورچوئل طریقہ سے ’نپون بھارت‘ نام کے نیشنل فاونڈیشنل لٹریسی اینڈ نیومریسی مشن کا آغاز کیا۔

ڈاکٹر نشنک نے کہا کہ ’نپن بھارت‘ مشن میں پری اسکول سے لیکر تیسری جماعت تک کے تین سے 9 برس کی عمر کے بچوں پر فوکس کیا جائے گا اور کلاس چار اور پانچ کے ان بچوں کو اضافی تعلیم کا سامان فراہم کیا جائے گا جنہوں نے بنیادی مہارت حاصل نہیں ہوسکی ہے۔

اس موقع پر خواندگی اور اعداد علم کی اہمیت کو سمجھاتے ہوئے وزیر نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ خواندگی اور اعداد کی مہارت اچھی بنیاد پر سینئر کلاسز میں بچے کی تعلیم پر مثبت اثر ڈالتی ہے اور تعلیم میں بچے کی دلچسپی میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا 'ملک کے تمام بچوں کو اس کی بنیادی سمجھ کو تیار کرنے کے لیے ہمارے وزیر اعظم نے اس مشن کو شروع کرنے کے لیے گذشتہ سال ستمبر میں منعقدہ ٹیچرس فیسٹول کے موقع پر اپنا ویزن عوام کے ساتھ شیئر کیا تھا'۔

ڈاکٹر نشنک نے مزید کہا 'خواندگی اور اعداد سائنس کا سیدھا اثر بالغان کی آمدنی اور آئندہ نسل کے لیے بہتر صحت جیسے ان کی مستقبل کی زندگی کے نتائج پر پڑتا ہے'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details