ریاست اترپردیش کے ضلع رامپور میں چھوٹی صنعتوں اور کاریگری کو فروغ دینے کے مقصد سے 10 روزہ ہنر ہاٹ کا انعقاد کیا جائے گا۔ جس کا جائزہ لینے کے لیے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے رامپور کے نمائش گراؤنڈ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے میڈیا سے خطاب کرکے ہنر ہاٹ کی خصوصیات سے متعلق جانکاری دی۔
مقامی صنعتوں کو فروغ دینے کے مقصد سے نمائش گراؤنڈ میں 10 روزہ ہنر ہاٹ کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ 16 اکتوبر سے شروع ہونے والے اس ہنر ہاٹ کا جائزہ لینے کے لیے مرکزی وزیر مختار عباس نے نمائش گراؤنڈ میں ہنر ہاٹ کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔