نئی دہلی: مرکزی وزیر جی کشن ریڈی کو اتوار کی رات قومی دارالحکومت دہلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) میں سینے میں جکڑن کی شکایت کے بعد کارڈیک یونٹ میں داخل کرایا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق مرکزی وزیر جی کشن ریڈی کو ہفتہ کی رات تقریباً 10.30 بجے سی سی یو میں داخل کرایا گیا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فی الحال ان کی صحت کے بارے میں زیادہ معلومات حاصل نہیں ہیں۔ امید ہے کہ ایمس اس حوالے سے جلد ہی بلیٹن جاری کر سکتا ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ جی کشن ریڈی اتوار کو 'نیشنل گیلری آف ماڈرن آرٹ' (این جی ایم اے) میں ایک پروگرام میں موجود تھے۔ ہفتہ کو وزیر نے سکندرآباد ریلوے اسٹیشن پر 'گنگا پشکرلا یاترا پوری-کاشی-ایودھیا' بھارت گورو ٹورسٹ ٹرین کو ہری جھنڈی دکھائی۔ اس پروگرام میں وہ بالکل صحت مند نظر آ رہے تھے۔