اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Amit Shah visit to Himachal on October 15 مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کا 15 اکتوبر کو ہماچل دورہ - امت شاہ کا ہماچل پردیش دورہ

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ 15 اکتوبر کو ہماچل پردیش کے سرمور ضلع کے گریپار پہنچیں گے۔ سابق ایم ایل اے اور فوڈ سپلائی کارپوریشن کے وائس چیئرمین بلدیو سنگھ تومر نے امت شاہ نے گریپار خطہ کی ہٹی برادری کی 154 پنچایتوں کو ایس ٹی کا درجہ دے کر ایک بڑا تحفہ دیا ہے اور ان کے استقبال کے لیے گریپار خطے کی ہٹی برادری کی طرف سے اظہار تشکر کے طور پر ریلی نکالی جائے گی۔Amit Shah visit to Himachal on October 15

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Oct 12, 2022, 10:46 PM IST

شملہ: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ 15 اکتوبر کو ہماچل پردیش کے سرمور ضلع کے گریپار پہنچیں گے۔ سابق ایم ایل اے اور فوڈ سپلائی کارپوریشن کے وائس چیئرمین بلدیو سنگھ تومر نے آج یہاں یہ جانکاری دی۔Amit Shah visit to Himachal on October 15

انہوں نے کہا کہ 15 اکتوبر کو شاہ کا ستون میں شیلائی اسمبلی حلقہ کے داخلی راستے پر پرجوش استقبال کیا جائے گا۔ ان کے استقبال کے لیے منعقد کیے جانے والے اظہار تشکر کے پروگرام میں 30 ہزار سے زائد ہٹی برادری کے لوگ جمع ہوں گے۔ اس کے لیے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امت شاہ نے گریپار خطہ کی ہٹی برادری کی 154 پنچایتوں کو ایس ٹی کا درجہ دے کر ایک بڑا تحفہ دیا ہے اور ان کے استقبال کے لیے گریپار خطے کی ہٹی برادری کی طرف سے اظہار تشکر کے طور پر ریلی نکالی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی سرمور ضلع کی تمام پانچوں اسمبلی سیٹوں پر جیت درج کرے گی۔

تومر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ جے رام ٹھاکر نے ضلع سرمور کے ساتھ ساتھ شیلائی ضلع میں بھی ترقی کی گنگا بہائی ہے۔ انہیں وہ مل گیا جو شیلائی کے لوگوں نے طلب کیا تھا۔ اس مرتبہ شیلائی کے لوگ کھل کر بی جے پی کی حمایت کریں گے اور بی جے پی کے امیدوار کو جیت کر اسمبلی میں بھیجیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: Amit Shah On Jp جے پی کے بتائے اصولوں پر چل رہی ہے مودی حکومت، امت شاہ

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details