نئی دہلی:مرکزی وزیر صحت منسکھ منڈاویہ جمعہ کو تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے وزرائے صحت کے ساتھ ایک میٹنگ کریں گے۔ دراصل یہ میٹنگ دنیا کے کچھ حصوں میں کوویڈ 19 کے بڑھتے ہوئے معاملات کے پیش نظر منعقد کی جارہی ہے۔ منڈاویہ نے جمعرات کو راجیہ سبھا میں بھارت کی تیاریوں کا از خود نوٹس لیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔ چین اور بھارت کے درمیان کوئی براہ راست پرواز نہیں ہے، لیکن لوگ دوسرے راستوں سے آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنانے پر توجہ دی جارہی ہے کہ وائرس کی کوئی نامعلوم شکل بھارت میں داخل نہ ہو اور ساتھ ہی سفر میں کوئی رکاوٹ نہ ہو۔ چین اور کچھ دوسرے ممالک میں کووڈ کیسز میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو لاپرواہی کے خلاف انتباہ دیا ہے اور سخت نگرانی پر زور دیا نیز ہدایت کی کہ خاص طور پر بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر نگرانی کے جاری اقدامات کو مضبوط بنایا جائے۔Mandaviya will hold meeting with state health ministers today
وزیر اعظم مودی نے ایک اعلی سطحی کوویڈ جائزہ میٹنگ میں اس بات کا اعادہ کیا کہ کوویڈ ابھی ختم نہیں ہوا ہے اور لوگوں سے بھیڑ والی جگہوں پر ماسک پہننے کی اپیل کی ہے۔ مرکزی وزارت صحت نے شہری ہوا بازی کی وزارت سے کہا ہے کہ وہ 24 دسمبر سے ہوائی اڈوں کے تمام بین الاقوامی پرواز پر آنے والے دو فیصد مسافروں کی کووڈ ٹیسٹنگ کو یقینی بنائے تاکہ ملک میں کورونا وائرس کے کسی بھی نئے قسم کے داخل ہونے کے خطرے کو کم کیا جا سکے۔