اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

سیتا رمن کی امریکی وزیر خزانہ کے ساتھ گفتگو

مرکزی وزیر خزانہ نے امریکی ہم منصب کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو کے دوران کئی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

سیتا رمن اور امریکی وزیر خزانہ کے مابین عالمی معاشی امور پر تبادلہ خیال
سیتا رمن اور امریکی وزیر خزانہ کے مابین عالمی معاشی امور پر تبادلہ خیال

By

Published : Mar 16, 2021, 2:23 PM IST

مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے پیر کے روز امریکی وزیر خزانہ جینیٹ ایل یلن کے ساتھ عالمی معاشی نقطہ نظر، کورونا وبا اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں رہنماؤں کے مابین ٹیلیفون پر ہوئی اس گفتگو میں ہندوستان اور امریکہ کے درمیان مختلف شعبوں میں معاشی اور اسٹریٹجک تعاون بڑھانے کے لئے بھی اتفاق ہوا ہے۔ دونوں ممالک جی - 20 سمیت مختلف کثیرالجہتی شعبوں میں باہمی تعاون کو مستحکم کریں گے۔

امریکی وزارت خزانہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے دونوں رہنماؤں کے مابین ہوئی بات چیت سے آگاہ کیا۔ بیان کے مطابق یلن نے ایشیاء میں امریکہ کے ایک اہم امریکی شراکت دار کی حیثیت سے ہندوستان کے کردار کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کورونا کی وبا سے متاثرہ عالمی معیشت کو بہتر بنانے، عدم مساوات کے خلاف جنگ اور موسمیاتی تبدیلیوں کے امور پر مل کر کام کریں گے۔

امریکی وزیر خزانہ نے دونوں ممالک کی مشترکہ ترجیحات کے پیش نظر دوطرفہ اور کثیرالجہتی امور پر ہندوستان کے وزیر خزانہ سیتارمن کے ساتھ مل کر کام کرنے کا بھی عزم ظاہر کیا۔

یلن نے دنیا بھر میں کورونا ویکسین کی فراہمی کے سلسلے میں ہندوستان کی کاوشوں اور تعاون کی بھی ستائش کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details