نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے قومی لاجسٹکس پالیسی کو منظوری دے دی ہے۔ یہ پالیسی لاجسٹکس کے شعبہ کے لیے ایک وسیع بین الضابطہ، بین شعبہ جاتی، کثیر دائرہ اختیار والی اور جامع پالیسی کے فریم ورک کا تعین کرتی ہے۔ National Logistics Policy
یہ پالیسی پی ایم گتی شکتی قومی ماسٹر پلان کی تکمیل کرتی ہے۔ پی ایم گتی شکتی قومی ماسٹر پلان کا مقصد جہاں ایک طرف مربوط بنیادی ڈھانچے کی ترقی ہے، وہیں دوسری طرف قومی لاجسٹکس پالیسی ہموار کرنے کے عمل، ریگولیٹری فریم ورک، ہنرمندی کے فروغ، اعلیٰ تعلیم میں لاجسٹکس کو مرکزی دھارے میں لانے اور مناسب ٹیکنالوجیز کو اپنانے کے ذریعے لاجسٹک خدمات اور انسانی وسائل کی کارکردگی کو بہتر کرنا ہے۔
اس کا مقصد تیز رفتار اور جامع ترقی کے لیے ایک تکنیکی طور پر قابل، مربوط، سستا، لچکدار، پائیدار اور قابل اعتماد لاجسٹکس ایکو سسٹم تیار کرنا ہے۔