اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Sub-Inspector Joins Samajwadi Party: سینیئر انسپکٹر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے کر ایس پی میں شمولیت اختیار کی - اجیت بھڈانا نے پی جے پی رہنماوں پر الزامات عائد کئے

ہستینا پور سے سماج وادی پارٹی کے امیدوار یوگیش ورما کی میٹنگ میں بلند شہر میں تعینات محکمۂ جنگلات کے انسپکٹر اجیت بھڈانا نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ اس حوالے سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ Uniformed Inspector Resigns in a Meeting

سینئر انسپکٹر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیکر ایس پی میں شمولیت اختیار کی
سینئر انسپکٹر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیکر ایس پی میں شمولیت اختیار کی

By

Published : Feb 1, 2022, 9:36 AM IST

اترپردیش کے بلند شہر میں محکمۂ جنگلات کے سب انسپکٹر اجیت بھڈانا نے میرٹھ میں سماج وادی پارٹی کے ایک رہنما کی طرف سے منعقدہ ایک عوامی اجلاس میں اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ اس اجلاس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہا ہے۔ Uniformed Sub-Inspector Quits Job

سینئر انسپکٹر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیکر ایس پی میں شمولیت اختیار کی

ویڈیو میں سب انسپکٹر کا دعویٰ ہے کہ انہیں بی جے پی کے اراکین اسمبلی اور وزراء کی طرف سے دھمکی آمیز فون کالز موصول ہو رہی ہیں اور ووٹ مانگ کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔ انہیں بی جے پی رہنما دنیش کھٹک اور سنگیت سوم کے فون کالز آرہے ہیں اور اب وہ ان سب سے تنگ آکر استعفیٰ دے رہے ہیں۔

اجیت بھڈانا نے دعویٰ کیا کہ بی جے پی کی حکمرانی پارٹی 'گجروں' کے لیے اچھی ثابت نہیں ہوئی اور انہیں بی جے پی کے دور حکومت میں نوکریاں بھی نہیں مل رہی ہیں۔


حالانکہ 'ای ٹی وی بھارت' اس ویڈیو کی تصدیق نہیں کرتا ہے۔ ویڈیو میں محکمۂ جنگلات کے سب انسپکٹر نے بی جے پی رہنماؤں پر ہراساں کرنے کا الزام لگاتے ہوئے ایس پی میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details