اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Threw Mud On The Mosque: مسجد پر کیچڑ پھینک کر ماحول خراب کرنے کی کوشش - نامعلوم افراد نے مسجد پر کیچڑ پھینکا

علی گڑھ شہر میں کچھ نامعلوم افراد نے مسجد اور اس سے متصل تین دوکانوں پر رات کے اندھیرے میں کیچڑ پھینک کر ماحول خراب کرنے کی کوشش کی، جس کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔Some unidentified persons threw mud on the mosque

مسجد پر کیچڑ پھینک کر ماحول خراب کرنے کی کوشش
مسجد پر کیچڑ پھینک کر ماحول خراب کرنے کی کوشش

By

Published : May 22, 2022, 7:38 AM IST

ریاست اترپردیش کے علی گڑھ شہر کے حکیم کی سرائے علاقہ میں واقع مسجد پیلی کوٹھی پر رات کے اندھیرے میں کیچڑ پھینکا گیا اور مسجد سے متصل تین دوکانوں پر بھی کیچڑ پھینک کر ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کی گئی۔ مسلسل سماج دشمن عناصر کی جانب سے علیگڑھ کے پر امن ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ گزشتہ چند روز سے کچھ ہندووادی رہنماوں نے علیگڑھ کی تاریخی جامع مسجد کو غیرقانونی بتاتے ہوئے مسجد کے خلاف متنازع بیانات جاری کئے اور آج رات کے اندھیرے میں مسجد پر کیچڑ پھینک کر ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کی گئی۔ unidentified persons throwing mud on the masjid and shops in aligarh

مسجد پر کیچڑ پھینک کر ماحول خراب کرنے کی کوشش


مسجد سے متصل دوائیوں کی دوکان چلانے والے سید محمد نجم (سید آباد کیمسٹ) اور شاداب شیروانی (شیروانی میڈیکل اسٹور) نے بتایا گذشتہ روز رات میں تقریبا ایک بجے تک ہماری دوکانیں کھلی تھیں، اس وقت تک مسجد سے متصل تینوں دوکانوں (سید آباد کیمسٹ، شیروانی میڈیکل اسٹور اور ناظم میڈیکل اسٹور) سمیت مسجد پر کیچڑ نہیں تھا لیکن صبح دوکانوں کو کھولتے وقت ہم نے دیکھا کہ مسجد سمیت تینوں دوکانوں پر کیچڑ پھینکا گیا ہے۔ جس کے بعد ہم نے شہر مفتی محمد خالد حمید کو اس کی اطلاع دی، شہر مفتی کی شکایت پر واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور انتظامی اہلکار موقع پر آگئے۔ پولیس علاقے میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کو بھی تلاش کر رہی ہے۔

مسجد پر کیچڑ پھینک کر ماحول خراب کرنے کی کوشش

مزید پڑھیں:۔Aligarh City Mufti Appeals to Muslims: علی گڑھ شہر مفتی کی عوام سے افواہوں پر دھیان نہ دینے کی اپیل


دکانداروں نے مزید بتایا کہ "اس پورے معاملہ سے متعلق تحریر دے دی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ کچھ سماج دشمن عناصر نے رات کے اندھیرے میں اس کام کو انجام دیا ہے"۔ دوکاندار سید محمد نجم نے بتایا " یہ نہیں معلوم کیچڑ کس نے پھیکا، گزشتہ رات کو دوکان بند کرنے تک کیچڑ نہیں تھا، لیکن صبح آکر دیکھا تو کیچڑ تھا، کسی نے جان بوچھ کر اس طرح کی حرکت کی ہے۔ کچھ لوگوں نے ایسا کرکے یہاں کے ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کی ہے لیکن ہم ایسا ہونے نہیں دیں گے۔ ہم سب یہاں بھائی چارے کے ساتھ رہتے ہیں۔ وہیں دوکاندار شاداب شیروانی کی جانب سے نامعلوم افراد کے خلاف پولیس کو تحریری شکایت دی گئی ہے، واقعے کے بعد پولیس کارروائی میں مصروف ہے۔ فی الحال مسجد اور دوکانوں پر کیچڑ پھینکنے والے معاملے سے متعلق پولیس کی جانب سے کوئی بیان نہیں دیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details