ریاست تمل ناڈو میں کل رات ایک بجے بھارتی جنتا پارٹی (بی جےپی) کے دفتر پر پٹرول بم سے حملہ کیے جانے کی اطلاع ملی ہے۔ حالانکہ سٹی پولیس نے اس معاملے میں قانونی کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔ Petrol bomb hurled at Tamil Nadu BJP office
اس واقعہ کی معلومات ملنے کے بعد ممبالم پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی ۔ پولیس کے ذریعہ سی سی ٹی وی فوٹیج چیک کرنے پر ایک شخص کو دفتر پر پیٹرول بم پھینکتے ہوئے دیکھا گیا۔ Man arrested for throwing petrol Bomb at BJP Office
تمل ناڈو بی جے پی دفتر پر پٹرول بم سے حملہ تمل ناڈو بی جے پی دفتر پر پٹرول بم سے حملہ، ایک گرفتار پولیس کے مطابق اس شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس کی شناخت ونوتھ کے طور پر کی گئی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ شخص نے NEET امتحان کے خلاف اپنی مخالفت ظاہر کرنے کے لیے پٹرول بم پھینکا تھا۔ پولیس نے مزید بتایا کہ اس شخص پر کئی مقدمات درج ہیں۔
بی جے پی لیڈر کراٹے آر تھیگاراجن نے ریاستی پارٹی کے دفتر پر ہونے والے مبینہ بم حملے کے لیے تمل ناڈو حکومت کو ذمہ دار ٹھہرایا۔
تھیگاراجن نے میڈیا کو بتایا کہ ' ہمارے دفتر پر جمعرات کی رات دیڑھ بجے یعنی کل دیر رات تقریبا 1:30 بجے ایک پٹرول بم پھینکا گیا۔ 15 سال پہلے بھی ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا تھا، جس کے پیچھے درواڑہ منیترا کزگم( ڈی ایم کے) کا ہاتھ تھا۔ ہم اس واقعے میں تمل ناڈو حکومت کے کردار کی مذمت کرتے ہیں، ہم نے پولیس کو بھی مطلع کیا ہے۔ بی جے پی کارکنان اس طرح کے حملوں سے خوفزدہ نہیں ہوتے ہیں۔