امپھال:منی پور کے تینگنوپل ضلع کے موریہ میں سنیچر کی سہ پہر تقریباً 3.50 بجے نامعلوم بندوق برداروں اور پولیس کمانڈوز کے درمیان ہوئی شدید فائرنگ میں منی پور پولیس کا ایک کمانڈو زخمی ہوگیا۔ حکام نے یہ جانکاری دی۔ عینی شاہدین کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے پولیس کمانڈوز کو لے جانے والی گاڑیوں کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ موریہ سے 'کی لوکیشن پوائنٹ' (KLP) کی طرف بڑھ رہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ حملے میں ایک کمانڈو زخمی ہوا۔ واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے ایک اہلکار نے بتایا کہ امپھال-موریہ روڈ پر ایم چاہنو گاؤں کو عبور کرنے کے دوران یہ حملہ ہوا۔ اس حملے میں ایک کمانڈو بم کے ٹکڑے چھرے لگنے سے زخمی ہو گیا۔
مزید پڑھیں:سال 2023 کا اختتام: جب منی پور کے تشدد نے ملک کو ہلاکر رکھ دیا تھا
منی پور میں دو گروپوں کے درمیان تصادم، 13 افراد ہلاک
راجوری حملہ: پانچ فوجی اہلکار ہلاک، دو دیگر زخمی
افسر نے بتایا کہ زخمی کمانڈو کی شناخت 5 آئی آر بی کے پونکھالونگ کے طور پر کی گئی ہے اور اس کا فی الحال 5 آسام رائفلز کیمپ میں علاج کیا جا رہا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ تینگنوپال ضلع کے موریہ وارڈ نمبر نو کے چکم وینگ میں نامعلوم مسلح افراد نے موریہ کمانڈو ٹیم پر فائرنگ کی اور بم پھینکا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب منی پور پولیس کے کمانڈوز علاقے میں روزانہ ہونے والی معمول کی گشت کر رہے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر دو بم دھماکے ہوئے جس کے بعد 350 سے 400 گولیاں چلائی گئیں۔ ذرائع نے بتایا کہ نیو موریہ اور ایم چاہنو گاؤں کے داخلی دروازے کے قریب اندھا دھند فائرنگ جاری ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ موڑ میں دو گھروں کو بھی آگ لگا دی گئی۔