نئی دہلی: اقوام متحدہ کے بچوں کی ترقی اور بہبود کے لیے وقف یونیسیف نے بالی ووڈ اسٹار آیوشمان کھرانہ کو ہندوستان میں اپنا قومی سفیر مقرر کیا ہے۔ ہفتہ کو یہاں اس کا اعلان کرتے ہوئے یونیسیف انڈیا کے عہدیداروں نے کہا کہ کھرانہ بچوں کے محفوظ طریقے سے زندگی گزارنے اور پھلنے پھولنے کے حقوق کے بارے میں بیداری پیدا کرنے اور بچوں کے بارے میں پالیسی فیصلوں میں بچوں کی بات سننے کی ضرورت پر زور دینے کے لیے یونیسیف کے ساتھ ہاتھ ملایا ہے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کھرانہ نے کہاکہ"یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ یونیسیف انڈیا کے ساتھ بطور قومی سفیر بچوں کے حقوق کے لیے کھڑا ہوں۔ میں ملک میں بچوں اور نوعمروں کو درپیش مسائل کے بارے میں پرجوش ہوں۔ میں نے بچوں کے ساتھ بات چیت کی ہے اور ان کی ذہنی صحت اور صنفی مساوات کے علاوہ انٹرنیٹ کی حفاظت، نفرت انگیز تقریر، تصویروں اور دھمکیوں کے ساتھ انٹرنیٹ پر غنڈہ گردی وغیرہ کے بارے میں بات کی ہے۔ اپنے نئے کردار میں، میں بچوں کے حقوق کے لیے آواز اٹھاتا رہوں گا۔''