نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے یو پی ۔پی ای ٹی امتحان میں چند عہدوں کے لئے 37 امیدواروں کو امتحان میں شامل ہونے پر کہا کہ مودی حکومت نے نوجوانوں کو روزگار دینے کے نام پر انہیں صرف گمراہ کرنے کا کام کیا ہے۔Rahul Shares Unemployed Youth Photo
راہل گاندھی نے کہا کہ نوجوانوں کی اتنی بڑی تعداد صرف چند عہدوں کے لیے پہنچی ہے۔ امتحانی مراکز دور دور رکھے گئے ہیں جس کی وجہ سے نوجوانوں کو مزید پریشانی کا سامنا ہے۔ ملک کے نوجوان بے روزگار بے بس ہیں اور مودی نے آنکھیں بند کررکھی ہیں۔