اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

تاوان کے لیے بچے کا اغوا کے بعد قتل، چاچا اور چچیرا بھائی گرفتار - ransom murder

نوئیڈا پولیس نے ایک اہم کیس کا انکشاف کیا ہے۔ نوئیڈا کے سیکٹر فیز-3 پولیس اسٹیشن کے علاقے میں کچھ روز قبل ایک بچے کا گلا دبا کر قتل کردیا گیا تھا۔ پولیس نے اس معاملے کو حل کرنے کا دعوی کیا ہے۔

تاوان کے لیے بچے کا اغوا کے بعد قتل ، چاچا اور چچیرا بھائی گرفتار
تاوان کے لیے بچے کا اغوا کے بعد قتل ، چاچا اور چچیرا بھائی گرفتار

By

Published : May 12, 2021, 8:27 PM IST

اس معاملے میں پولیس نے بچے کے کنبے سے 2 افراد سمیت 3 لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ ملزمین نے تاوان کے لیے بچے کو اغوا کیا تھا۔ لیکن اغوا کے کچھ دیر بعد ہی بچہ کو قتل کر دیا گیا۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر آف پولیس انکور اگروال کے مطابق نوئیڈا پولیس اسٹیشن فیز 3 کے علاقے میں واقع چوٹ پور کالونی میں رہنے والے 11 سالہ ابھیشیک کے اغوا اور قتل کے معاملے میں پولیس نے تین افراد کو گرفتار کیا ہے۔ تفتیش سے انکشاف ہوا ہے کہ اس میں ابھیشیک کا چچا اور چچا کا لڑکا بھی شامل ہے۔

تاوان کے لیے بچے کا اغوا کے بعد قتل ، چاچا اور چچیرا بھائی گرفتار

ان لوگوں نے بچے کو پبجی گیم کھیلنے کے لیے بلایا اور اسے اغوا کرلیا۔ ملزم کے اغوا کے فورا بعد ہی بچے کا گلا دبا کر قتل کردیا گیا اور اس کی لاش کو ایک بوری میں بھر کر نوئیڈا کے سیکٹر-62 کے قریب پھینک دیا گیا۔ بچے کے لاپتہ ہونے کے بعد بچے کے اہل خانہ نے پولیس کو اس کی اطلاع دی۔

اس معاملے کی سنگینی کے پیش نظر پولیس کی متعدد ٹیمیں تشکیل دی گئیں اور اس کی گہرائی سے تفتیش کی گئی۔ اس کے بعد پولیس نے ابھیشیک کے سگے چاچا منوج، ابھیشیک کے چچا کا بیٹا کنال اور توصیف کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزمین نے ابھیشیک کے اہل خانہ سے تاوان لینے کی نیت سے اغوا کیا تھا۔ لیکن اغوا کے فوراً بعد ہی انہوں نے بچے کا گلا گھونٹ دیا اور نعش سیکٹر-62 کے قریب پھینک دی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details