اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے شومبی شارپ کو بھارت میں اقوام متحدہ کا ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر مقرر کیا ہے۔
نیویارک میں جاری ہونے والے ایک بیان میں اقوام متحدہ نے کہا کہ شارپ نے اپنا 25 سال سے زیادہ کا کیریئر بین الاقوامی سطح پر جامع اور پائیدار ترقی کو فروغ دینے کے لیے دیا ہے۔
عالمی تنظیم کے ساتھ انہوں نے حال ہی میں آرمینیا میں اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر کے طور پر خدمات انجام دی ہیں۔
واضح رہے کہ شارپ اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (UNDP) میں کئی قائدانہ عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں، جہاں وہ آرمینیا میں ریزیڈنٹ نمائندہ، جارجیا میں نائب ریزیڈنٹ نمائندہ، لبنان میں ڈپتی کنٹری ڈائرکٹر کے ساتھ یو این ڈی پی یوروپ اور دولت مشترکہ کے لیے علاقائی ایچ آئی وی/ ایڈس پریکٹس ٹیم کے لیڈر تھے۔