امریکہ، فرانس، یوکرین، ایسٹونیا، جارجیا، کینیڈا، جرمنی اور کئی دوسرے ممالک نے بدھ کو یوکرین پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا ہنگامی خصوصی اجلاس دوبارہ شروع کرنے کی درخواست کی ہے۔ UN General Assembly Meet Tomorrow
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ "جنرل اسمبلی کی قرارداد ای ایس -11/1 کے مطابق، جو 2 مارچ کو اپنے گیارہویں ہنگامی خصوصی اجلاس میں منظور کیا گیا تھا، ہم جنرل اسمبلی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس پر غور کرے۔ یوکرین پر روسی حملے کے انسانی نتائج پر غور و خوض کیلئے گیارہویں ہنگامی خصوصی اجلاس بدھ 23 مارچ 2022 کو یا اس کے فوراً بعد دوبارہ شروع کرنے کی درخواست کی گئی یے۔
اس کے بعد اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر عبداللہ شاہد نے اپنا خط جاری کیا، جس میں انہوں نے کہا کہ اجلاس 23 مارچ کو مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجے ہوگا۔