بھارت کے لیفٹیننٹ جنرل موہن سبرامنیم کو جنوبی سوڈان میں اقوام متحدہ کے مشن (یواین ایم آئی ایس ایس) آرمی کا نیا کمانڈر مقرر کیا گیا ہے۔ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرس نے یہ اعلان کیا۔ لیفٹیننٹ جنرل سبرامنیم ہبھارت کے لیفٹیننٹ جنرل شیلیش تنیکر کی جگہ لیں گے۔ جنرل سبرامنیم کا کریئر بھارتی فوج میں 36 سال پر محیط ہے، انہوں نے کمانڈ، اسٹاف اور دیگر مختلف عہدوں پر کام کیا ہے۔ انہوں نے حال ہی میں جنرل آفیسر کمانڈنگ، ملٹری ریجن کے طور پر وسطی بھارت میں خدمات انجام دیں اور فوج کی آپریشنل اور لاجسٹک تیاریوں میں تعاون کیا۔
United Nations Mission in South Sudan: جنرل سبرامنیم اقوام متحدہ کے مشن کے نئے کمانڈر - لیفٹیننٹ جنرل موہن سبرامنیم
بھارت کے لیفٹیننٹ جنرل موہن سبرامنیم جنوبی سوڈان میں اقوام متحدہ کا مشن (یواین ایم آئی ایس ایس) کے نئے فورس کمانڈر مقرر کئے گئے ہیں۔ United Nations Mission in South Sudan
ایک سرکاری بیان کے مطابق 'لیفٹیننٹ جنرل سبرامنیم 36 برسوں سے زیادہ عرصے سے بھارتی فوج میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے وسطی بھارت میں جنرل آفیسر کمانڈنگ، ملٹری ریجن (آپریشنل اینڈ لاجسٹک ریڈی نیس زون) کے طور پر خدمات انجام دیں۔ اس دوران انہوں نے فوج کی آپریشنل اور لاجسٹک تیاریوں میں تعاون کیا، انہیں سال 1986 میں کور آف آرمی ایئر ڈیفنس میں کمیشن ملا۔ انہیں اتی ویششٹ سیوا میڈل، سینا میڈل اور ویششٹ سیوا میڈل سے نوازا گیا ہے۔
جنرل سبرامنیم نے تمل ناڈو کے امراؤتی نگر میں سینک اسکول، نیشنل ڈیفنس اکیڈمی، کھڑکواسلا اور انڈین ملٹری اکیڈمی، دہرادون میں تعلیم حاصل کی ہے۔ Lt Gen Subramanian Appointed as Force Commander of UN Mission in South Sudan