اقوام متحدہ: اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے اقوام متحدہ کے عالمی ہنگامی فنڈ سے 250 ملین امریکی ڈالر مختص کرنے کا اعلان کیا۔یہ رقم انتہائی کمزور لوگوں کی مدد کر سکے گی جو قحط اور پریشانی کا شکار ہیں اور جنہیں بھلادیا گیا ہے۔
اقوام متحدہ کے اعلیٰ عہدیدار نے کہا کہ آج پوری دنیا میں 339 ملین لوگوں کو انسانی امداد کی ضرورت ہے۔ جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 25 فیصد زیادہ ہے۔ اقوام متحدہ کی ایک پریس ریلیز کے مطابق سنٹرل ایمرجنسی رسپانس فنڈ (سی ای آر ایف) کی جانب سے ایک نئے اعلان کردہ ریکارڈ 250 ملین ڈالر سے افغانستان، برکینا فاسو، ہیٹی، مالی، نائیجیریا، صومالیہ، جنوبی سوڈان اور یمن سمیت 19 ممالک کے لوگوں کی مدد ہوگی۔ ان علاقوں میں دو کروڑ سے زیادہ لوگ رہتے ہیں اور قحط سے صرف ایک قدم کے فاصلے پر ہیں۔