عمر خالد کی نمائندگی کرنے والے سینئر ایڈوکیٹ تردیپ پیس نے دلیل دی کہ پروسیکیوشن کی ہر ملزم کو ایک جیسا سمجھنے کی خواہش کیس میں دائر چارج شیٹ کی جانچ پڑتال کے بعد ٹوٹ جائے گی۔
چارج شیٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ عمر خالد شرجیل امام کے 'سینئر اور سرپرست' تھے۔ پیس نے دلیل دی 'سینئر و سرپرست' کا تڑکا ان کی طرف سے دیا گیا ہے۔ پیس نے ایڈیشنل سیشن جج امیتابھ راوت کے سامنے اپنے دلائل کا آغاز کیا اور خالد کی ضمانت کا مطالبہ کیا۔ جج کوڈ آف کرمنل پروسیجر (سی آر پی سی) کے سیکشن 437 کے تحت دائر کی گئی تازہ درخواست کی سماعت کر رہے تھے۔
پیس نے پہلے سی آر پی سی کی دفعہ 439 کے تحت دائر درخواست واپس لے لی تھی۔ پیس نے نشاندہی کی کہ پولیس کی چارج شیٹ میں الزام لگایا گیا ہے کہ خالد شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کے خلاف احتجاج کرنے والے مسلم طلبا کے بنائے ہوئے واٹس ایپ گروپ کا حصہ تھے۔ عمر خالد کے وکیل نے سوال کیا کہ کیا مسلم طلبا کا ایک واٹس ایپ گروپ بنانا عسکریت پسندانہ عمل ہے؟ یہ الزام لگایا گیا تھا کہ شریک ملزم شرجیل امام نے خالد کی مشاورت سے یہ گروپ بنایا تھا۔
انہوں نے کہا کہ اگر یہ آپ کا بہترین ثبوت ہے تو، جس شخص نے گروپ بنایا ہے وہ بغیر کسی جبر کے بول رہا ہے۔ الزام یہ ہے کہ امام اور خالد نے مسلم طلبہ کا ایک گروپ بنایا۔عمر خالد اور شرجیل امام کو ایک ہی برش سے پینٹ کیے جانے کے بارے میں، پیس نے چارج شیٹ کا ایک حصہ پڑھا اور کہا کہ شرجیل خود سی اے اے کے خلاف احتجاج کا اہتمام کرنا چاہتے ہیں۔