نئی دہلی: دہلی فسادات سے متعلق یو اے پی اے کیس میں عمر خالد Umar Khalidکی درخواست ضمانت پر دہلی ہائی کورٹ نے دہلی پولیس کو نوٹس جاری کیا۔ ساتھ ہی عدالت نے عمر خالد کو گاندھی اور بھگت سنگھ کا حوالہ دیتے ہوئے سرزنش کی کہ کیا آپ کو یہ نہیں لگتا کہ آپ کی تقریر اشتعال انگیز ہے؟ بتادیں کہ عمر خالد نے ککڑڈوما کورٹ سے ضمانت کی منسوخی کے حکم کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔ کیس کی سماعت کے دوران دہلی ہائی کورٹ نے کہا کہ عمر خالد کی امراوتی میں دی گئی تقریر، جس کی بنیاد پر ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا، قابل اعتراض اور اشتعال انگیز تھا۔ Umar Khalid,s Amravati Speech was Offensive and Hateful, says Delhi HC
ہائی کورٹ نے عمر خالد کے وکیل سے کہا کہ کیا آپ کو نہیں لگتا کہ یہ تقریر اشتعال انگیز ہے۔ کیا یہ کہنا غلط نہیں کہ آپ کے آباؤ اجداد انگریزوں کی دلالی کرتے تھے؟ آپ کی بات سے لگتا ہے کہ انگریزوں کے ساتھ صرف ایک طبقہ جنگ لڑ رہا تھا۔ کیا بھگت سنگھ اور گاندھی جی نے ایسی زبان استعمال کی؟