اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

بیوروکریسی پر اوما بھارتی کا متنازعہ بیان - ای ٹی وی کی اہم خبر

ہفتے کے دن اوما بھارتی کی جانب سے دیا گیا یہ بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ وہ ویڈیو میں یہ کہتے ہوئے سنی گئی ہیں کہ 'آپ کو کیا لگتا ہے کہ بیوروکریسی سیاسی رہنماؤں کو گھماتی ہے، لیکن ایسا نہیں ہوتا۔ اکیلے میں بات ہو جاتی ہے اور پھر بیوروکریٹس انہیں فائنل بنا کر لاتے ہیں۔ ہم سے پوچھو، میں مرکز میں 11 سال وزیر اور وزیر اعلیٰ رہی ہوں'۔

بیوروکریسی پر اوما بھارتی کا متنازعہ بیان
بیوروکریسی پر اوما بھارتی کا متنازعہ بیان

By

Published : Sep 20, 2021, 10:50 PM IST

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی سینئر رہنما و سابق مرکزی وزیر اور مدھیہ پردیش کی سابق وزیراعلیٰ اوما بھارتی نے ایک متنازعہ بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ 'بیوروکریسی کی کوئی اہمیت نہیں ہے اور یہ صرف چپل والی اٹھانے والی ہوتی ہے۔

گزشتہ ہفتے کے دن اوما بھارتی کی جانب سے دیا گیا یہ بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ وہ ویڈیو میں یہ کہتے ہوئے سنی گئی ہیں کہ آپ کو کیا لگتا ہے کہ بیوروکریسی رہنماؤں کو گھماتی ہے، لیکن ایسا نہیں ہوتا۔ اکیلے میں بات ہو جاتی ہے اور پھر بیوروکریٹس انہیں فائنل بنا کر لاتے ہیں۔ ہم سے پوچھو، میں مرکز میں 11 سال وزیر اور وزیر اعلیٰ رہی ہوں'۔

اوما بھارتی کی اس ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد کانگریس پارٹی نے تنقید کی ہے کہ ایسی زبان بیوروکریسی کے لیے استعمال نہیں ہونی چاہیے اور اوما بھارتی کو اپنے الفاظ واپس لینے چاہئیں۔

مزید پڑھیں:مودی نے چنّی کو مبارک باد پیش کی

در حقیقت، ہفتہ کو دیگر پسماندہ طبقات (او بی سی) مہاسبھا کا ایک وفد اوما بھارتی سے ملنے بھوپال میں ان کی رہائش گاہ پہنچا تھا۔ اس دوران وفد نے او بی سی کو ان کے 5 نکاتی مطالبات کے حوالے سے ایک میمورنڈم پیش کیا تھا جو ذات کی مردم شماری میں ریزرویشن اور نجکاری سے متعلق تھے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details