اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

کسانوں کا یمنا اتھاریٹی اور انتظامیہ کو 20 دنوں کا الٹی میٹم

کسان ایکتا سَنگھ کے قومی صدر سورن پردھان کی قیادت میں کسانوں کے 64.7 فیصد اضافی معاوضے رہائشی ڈیویلپمنٹ اراضی، بازیابی ودیگر مطالبات کو لے کر ہزاروں کسان ٹریکٹرس کے ساتھ یمنا اتھارٹی کا پیدل ہی محاصرہ کرنے پہنچے۔

کسانون کا یمنا اتھارٹی اور انتظامیہ کو 20 دنوں کا الٹی میٹم
کسانون کا یمنا اتھارٹی اور انتظامیہ کو 20 دنوں کا الٹی میٹم

By

Published : Jul 29, 2021, 7:25 PM IST

جیسے ہی کسانوں کا پیدل مارچ دنکور کے سالار پور انڈر پاس پر پہنچا پولیس نے روکنے کی کوشش کی جس کے بعد کسانوں اور پولیس کے مابین زبردست بحث اور مباحثے شروع ہوئے۔

کسانون کا یمنا اتھارٹی اور انتظامیہ کو 20 دنوں کا الٹی میٹم

انتظامیہ نے پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ بیریکیڈنگ کر کے کسانوں کو وہیں روک دیا۔

اس کے بعد کسانون نے انڈر پاس کے نیچے ہی بیٹھ کر مہاپنچایت شروع کر دی۔

خبر لگتے ہی ڈی سی پی وشال پانڈے اے سی پی برج نندن رائے یمنا اتھارٹی کے اے سی ای او رویندر سنگھ اور او ایس ڈی مہرام سنگھ موقع پر پہنچ گئے۔

ذمہ داران نے کسانوں کے تمام مطالبات کو جلد از جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

اس موقع پر قومی صدر سورن پردھان نے اتھارٹی اور انتظامیہ کے عہدیداروں کو 20 دن کا الٹی میٹم دیا اور کہا کہ اگر مطالبات کو 20 دن میں پورا نہیں کیا گیا تو کسانوں کے ذریعہ علاقے کے تمام صنعتی کام بند کردیئے جائیں گے۔

اگست میں جیور ایئرپورٹ کی سنگ بنیاد رکھنے آرہے وزیراعظم اور وزیراعلی کی مخالفت کیجا سکتی ہے۔

مزید پڑھیں:مہنگائی کے خلاف کسان ایکتا سنگھ کا احتجاج

اس موقع پر بالی سنگھ ، گیتا بھاٹی ، رمیش کاسنا ، دیشراج نگر ، برجیش بھاٹی ، اکھلیش پردھان ، ستیش کانارسی ، راجندر ناگر ، کرشنا ناگر، دھرمپال پردھان ،
انشو خان ​​، عمر پردھان ، مہربان ، ، موہن پال ، سبھاش بھاٹی ، ڈاکٹر جعفر خان ،رفیق ، ارشاد ، جتیندر شیرن ، لوکیش
سمیت سیکڑوں کسان موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details