اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Ukraine invasion: بھارتیوں کو کیو میں ٹرینوں میں سوار ہونے کی اجازت نہیں ہے - یوکرین پر روس کے مسلسل حملے

یوکرین میں پھنسے بھارتی طلباء اور دیگر غیر ملکیوں کو کیو (کیف) میں ٹرینوں میں سوار ہونے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔ یہ بات یوکرین کے دارالحکومت کے ووکزل ریلوے اسٹیشن پر پھنسے ایک بھارتی طالب علم نے بتائی۔

یوکرین میں پھنسے بھارتی طلباء
یوکرین میں پھنسے بھارتی طلباء

By

Published : Mar 1, 2022, 6:15 PM IST

یوکرین پر روس کے مسلسل حملے کے بعد وہاں سے بھارتی طلباء نکلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ بھارتی حکومت بھی ہر ممکن کر رہی ہے کہ یوکرین سے تمام بھارتی باشندوں کو بحفاظت نکالا جا سکے۔

یوکرین میں پھنسے بھارتی طلباء

اس دوران یہ خبر آئی کہ یوکرین کے دارالحکومت کیو(کیف) کے ریلوے اسٹیشن پر بھارتیوں کو ٹرینوں میں ہونے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔

یہ انکشاف منگل کو ایک ویڈیو میں کیا گیا جب یوکرین میں بھارتی سفارت خانے نے تمام بھارتیوں کو فوری طور پر شہر چھوڑنے کے لیے کہا تھا۔

انش پنڈتا نامی طالب علم نے ویڈیو میں بتایا کہ بھارتی طلباء بھارتی سفارت خانے کے مشورے پر ریلوے اسٹیشن آئے تھے۔

وہ ویڈیو میں کہتے ہیں کہ 'گارڈز بھارتیوں یا غیر ملکی شہریوں کو ٹرین میں چڑھنے کی اجازت نہیں دے رہے ہیں۔ میں آپ کو دکھا سکتا ہوں کہ یہاں کتنا ہجوم ہے، یہاں ہنگامہ آرائی ہے اور ہاتھا پائی ہو رہی ہے، یہاں بھارتی بیٹھے ہیں، ہم نے اپنا جھنڈا بھی یہاں لگایا ہے کیونکہ ہر کوئی خوفزدہ ہے۔

طالب علم نے مزید بتایا کہ 'ہمیں امید ہے کہ بھارتی سفارت خانہ ہمیں جلد از جلد یہاں سے نکال لے گا اور ہم گھر جا سکتے ہیں۔ بھارتی سفارت خانہ، ہم آپ سے درخواست کرتے ہیں کہ ہمیں جلد از جلد یہاں سے نکالیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details