یوکرین کی ملٹری انٹیلی جنس ایجنسی کا دعوی ہے کہ یوکرین کے دوسرے سب سے بڑے شہر خارکیئو کی لڑائی میں ایک روسی جنرل مارا گیا، خارکیئو پر روسی افواج حملے شروع ہونے کے بعد سے قبضہ کرنے کی مسلسل کوشش کر رہی ہے۔Ukraine says Russian general killed
اس کی شناخت 45 سالہ میجر جنرل وٹالی گیراسیموف کے طور پر کی گئی ہے۔ ایجنسی کے مطابق اس نے ملک شام اور چیچنیا میں روسی افواج کے ساتھ جنگ میں شرکت کی تھی اور 2014 میں کریمیا پر قبضے میں حصہ لیا تھا۔ فی الحال اس کی موت پر روس نے کوئی تبصرہ نہیں کیا۔