ادھمپور:غلام نبی آزاد کی حمایت میں کانگریس پارٹی کے کئی سینیئر رہنما مسلسل پارٹی سے استعفیٰ Mass Congress Exit In JK دے رہے ہیں۔ سابق ڈپٹی چیف منسٹر، سابق اسپیکر، سابق اراکین اسمبلی سمیت سینیئر لیڈر مسلسل کانگریس پارٹی چھوڑ رہے ہیں۔ ادھم پور میں بھی آج کانگریس کے لیڈر برج موہن شرما سمیت تقریباً 54 کانگریس رہنماؤں نے پارٹی کا دامن چھوڑ دیا۔ یہ تمام لوگ غلام نبی آزاد کی حمایت میں پارٹی سے استعفیٰ دے رہے ہیں۔ واضح رہے کہ غلام نبی آزاد پہلے ہی کانگریس پارٹی چھوڑ چکے ہیں۔
کانگریس پارٹی چھوڑنے والے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ کانگریس میں ان کی بات نہیں سنی جا رہی ہے۔ وہ کئی دہائیوں سے کانگریس سے منسلک ہیں، لیکن اعلیٰ کمان ان کی بات نہیں سنتی۔ اس لیے اس نے غلام نبی آزاد کے ساتھ جانا درست سمجھا۔