ممبئی: ادھو نے فلور ٹیسٹ سے قبل فیس بک لائیو کیا۔ فیس بک لائیو میں انہوں نے کہا کہ مجھے فلور ٹیسٹ سے مطلب نہیں ہے۔ میں وزیراعلیٰ کا عہدہ چھوڑ رہا ہوں Uddhav Thackeray Quits as Maharashtra CM۔ انہوں نے قانون ساز کونسل کی رکنیت سے بھی استعفیٰ دے دیا ہے۔ استعفی کے بعد ٹھاکرے نے کہا کہ میرے پاس شیوسینا ہے اور اسے کوئی مجھ سے نہیں چھین سکتا۔ لائیو کے بعد ادھو ٹھاکرے راج بھون کے لیے روانہ ہو گئے جہاں وہ گورنر کو اپنا استعفی پیش کریں گے۔
ادھو نے کہا کہ سپریم کورٹ نے فلور ٹیسٹ کے لیے کہا ہے۔ انہوں نے کہا وہ مطمئن ہیں کہ انہوں نے سرکاری طور پر اورنگ آباد کا نام بدل کر سمبھاجی نگر اور عثمان آباد کا نام دھاراشیو رکھ دیا ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ عدالت کے فیصلے کے بعد وہ آگے کی حکمت عملی بنانے جا رہے ہیں۔
انہوں نے گورنر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ کانگریس نے کابینہ چھوڑنے کی پیشکش کی۔ انہوں نے کہا کہ کل ہونے والے فلور ٹیسٹ سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے۔ مجھے اس میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ مجھے پرواہ نہیں ہے کہ کس کے پاس کتنے نمبر ہیں'۔