اردو

urdu

By

Published : Sep 12, 2021, 2:25 PM IST

ETV Bharat / bharat

یو اے این کو آدھار سے جوڑنے کی آخری تاریخ میں 31 دسمبر تک توسیع

ایمپلائز پروویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن (ای پی ایف او) نے ملازمین کا پروویڈنٹ فنڈ اور دیگر سہولیات کا فائدہ حاصل کرنے کے لیے یونیورسل اکاؤنٹ نمبر (یو اے این) کو آدھار کارڈ سے جوڑنے کی آخری تاریخ کو اس سال کے آخر تک بڑھا دیا ہے۔

یو اے این ۔ آدھار

ای پی ایف او نے کل شام جاری ایک سرکلر میں کہا کہ شمال مشرقی ریاستوں اور کچھ دیگر صنعتی اداروں کے ملازمین اور کارکنوں کے لیے یو اے این کو آدھار نمبر سے جوڑنے کی آخری تاریخ 31 دسمبر 2021 تک بڑھا دی گئی ہے۔ ای پی ایف او نے یہ فیصلہ کووڈ وبا کی دوسری لہر کی وجہ سے کیا ہے۔

مزید پڑھیں:'آدھار، پین، ای پی ایف او کو جوڑنے کی سہولت میں رکاوٹ نہیں'

سرکلر کے مطابق، شمال مشرقی ریاستوں میں واقع صنعتوں کے مزدور اور ملک بھر میں بیڑی کی صنعت اور عمارت کی تعمیر سے وابستہ کارکن اپنے آدھار کو 31 دسمبر 2021 تک یو اے این نمبر سے منسلک کر سکتے ہیں۔ ای پی ایف او نے پروویڈنٹ فنڈ سے متعلق تمام فوائد حاصل کرنے کے لیے یو اے این نمبر کو آدھار سے جوڑنا لازمی قرار دیا ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details