گیلونگ:گروپ اے کے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات نے محمد وسیم (50) کی نصف سنچریوں اور سی پی رضوان کے ناٹ آؤٹ 43 رنز کی بدولت 20 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 148 رنز بنائے۔ جواب میں نمیبیا کی ٹیم 20 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 141 رنز ہی بنا سکی۔ٗUAE Register First Win T20 World Cup Qualifying Round
نمیبیا نے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 69 رنز پر سات وکٹیں گنوا دیں اور اسے سات اوورز میں 80 رنز درکار تھے۔ ویز نے 36 گیندوں میں تین چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 55 رنز بنائے اور آٹھویں وکٹ کے لیے روبن ٹرمپلمین (25) کے ساتھ 70 رنز کی شراکت داری کی لیکن ہدف حاصل نہ کر سکے۔ نمیبیا کو آخری اوور میں 14 رنز درکار تھے لیکن ویز اوور کی چوتھی گیند پر آؤٹ ہو گئے اور ان کی ٹیم ہدف سے سات رنز پیچھے رہ گئی۔