برسبین/لندن:ای ایس پی این کرک انفو نے بدھ کو انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ٹوپلی انگلینڈ واپس جاکر ایڑی کی سرجری کروائیں گے۔Miles Replace Reece Topley for England In t20 world cup
ای سی بی نے منگل کو اعلان کیا کہ پاکستان کے خلاف وارم اپ میچ سے قبل فیلڈنگ پریکٹس کے دوران ٹوپلی کے ٹخنے میں موچ آ گئی تھی۔ ای سی بی کو امید تھی کہ ٹوپلی ٹورنامنٹ میں انگلینڈ کے پہلے میچ سے قبل فٹ ہو جائیں گے لیکن انجری توقع سے زیادہ سنگین تھی۔
ٹوپلی کی جگہ ملز انگلینڈ کی ٹیم میں شامل ملز نے گزشتہ سال متحدہ عرب امارات میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار میچوں میں 15.42 کی اوسط سے سات وکٹ حاصل کیے تھے۔ وہ ران کی چوٹ کی وجہ سے ٹورنامنٹ کے بیچ میں باہر ہو گئے تھے۔ اس وقت ٹوپلی نے ان کی جگہ لی تھی۔ ملز نے 10 اگست کو اپنے دائیں پیر کی سرجری کے بعد سے کوئی کرکٹ نہیں کھیلی ہے۔ انہوں نے اپنا آخری ٹی 20 انٹرنیشنل جولائی میں ہندوستان کے خلاف ایجبسٹن میں کھیلا، جہاں وہ تین اوور میں 35 رن دے کر ایک وکٹ لے سکے۔
مزیدپڑھیں:PCB requests ACC Meeting جے شاہ کے بیان پر پی سی بی نے اے سی سی سے ہنگامی اجلاس بلانے کی درخواست کی
ملز انگلینڈ کے اضافی کھلاڑی کے طور پر آسٹریلیا جانے سے پہلے اپنی رفتار پر کام کر رہے تھے۔ وہ اب تک ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل انگلینڈ کے لیے تمام نیٹ سیشنز میں مکمل طور پر حصہ لے چکے ہیں۔ انگلینڈ اب اگلی بار جمعرات کو پریکٹس کرے گا۔Miles Replace Reece Topley for England In t20 world cup