اترپردیش کے ضلع للت پور میں گنیش وسرجن کے دوران ایک ہندو دوست کو تالاب میں ڈوبتا دیکھ کر مسلم دوست نے بچانے کی کوشش کی لیکن دونوں ڈوب گئے اور دونوں نوجوانوں کی موت ہوگئی۔ یہ واقعہ صدر کوتوالی کے تحت پٹورکلا گاؤں کا ہے۔ دراصل ضلع کے صدر کوتوالی کے نہرو نگر کا رہنے والا 17 سالہ پیوش چندیل گنیش وسرجن کے لیے کالا گاؤں میں واقع تالاب پر پہنچا تھا۔ اس دوران پیوش تالاب کی گہرائی میں ڈوبنے لگا۔ اسے ڈوبتا دیکھ کر اس کے 18 سالہ دوست اسرار خان نے اسے بچانے کے لیے خود چھلانگ لگا دی۔ لیکن اسرار بھی پیوش کو بچانے میں ڈوب گیا۔
Lalitpur Ganesh Visarjan People Drown ہندو دوست کو بچانے کے لئے مسلم دوست نے تالاب میں لگادی چھلانگ - muslim man tried to save hindu friend
پیوش اور اسرار کی موت تالاب میں ڈوبنے سے ہوئی ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر دونوں لاشوں کو تالاب سے نکال کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا اور مزید کارروائی شروع کردی۔ Lalitpur Ganesh Visarjan People Drown
مزید پڑھیں:۔تلنگانہ: ایک ہی خاندان کے 4 بچے غرقاب
بتایا جا رہا ہے کہ پیوش اور اسرار کی موت تالاب میں ڈوبنے سے ہوئی ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر دونوں لاشوں کو تالاب سے نکال کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا اور مزید کارروائی شروع کردی۔ اس کے ساتھ ہی ڈی ایم آلوک سنگھ اور پولیس سپرنٹنڈنٹ گوپال چودھری نے افسوسناک واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد ضلع اسپتال پہنچ کر اہل خانہ کو تسلی دی۔ آپ کو بتا دیں کہ نہ صرف للت پور ہی نہیں بلکہ اناؤ میں بھی گنپتی وسرجن کے دوران پانچ لوگوں کے ڈوبنے کی خبر ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ پانچ لوگ گنگا ندی میں ڈوب گئے ہیں۔ یہ مورتی وسرجن کے دوران گنگا میں نہانے کے لیے اترے تھے لیکن اچانک گہرے گڑھے میں جا گرے۔ گہرے گڑھے میں پانی میں گرنے سے دو کی موت ہو گئی