اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ادھمپور: نالے میں ڈوب کر دو نوجوان ہلاک - جموں و کشمیر

ادھم پور پولیس، ایس ڈی آر ایف اور مقامی لوگوں نے تقریبا تین گھنٹے کی جدوجہد کے بعد دونوں نوجوانوں کو نالے سے باہر نکالا گیا لیکن انہیں بچایا نہیں جا سکا۔

Two youth died due to drown
نالے میں ڈوب کر دو نوجوان ہلاک

By

Published : Sep 19, 2021, 12:01 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع ادھمپور میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔ ضلع کے نینسو نالے میں دو نوجوان ڈوب کر ہلاک گئے۔ ان کی شناخت دلیپ کمار اور ورون کمار کے طور پر کی گئی ہے۔ دونوں چچا بھتیجے بتائے جا رہے ہیں۔

وہیں موقع پر پہنچ کر ادھم پور پولیس اور ایس ڈی آر ایف نے راحت و رسانی کا کام شروع کیا۔ اگرچہ ایک شخص کو ایس ڈی آر ایف اور مقامی لوگوں نے نالے سے باہر نکالا لیکن اسے بچایا نہیں جا سکا اور دوسرے کی تلاش ابھی جاری ہے۔

ادھم پور پولیس، ایس ڈی آر ایف اور مقامی لوگوں نے امدادی کام شروع کر دیا۔ تقریبا تین گھنٹے کی جدوجہد کے بعد دونوں کو نالے سے باہر نکالا گیا لیکن انہیں بچایا نہیں جا سکا۔

نالے میں ڈوب کر دو نوجوان ہلاک

مزید پڑھیں:۔ندی میں ڈوب کر دو نوجوان ہلاک

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہسپتال بھیج دیا گیا ہے۔ اس کے بعد لاشیں لواحقین کے حوالے کی جائیں گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details