پٹنہ: دہلی سے پٹنہ آنے والی انڈیگو کی فلائٹ میں شرابیوں نے ہنگامہ کر کے عملے اور مسافروں کو پریشان کر دیا۔ انڈیگو فلائٹ 6E 6383 میں تین مسافروں نے شراب پی کر ہنگامہ شروع کر دیا تھا اور ایئر ہوسٹس کے ساتھ بدتمیزی کی۔ کپتان نے سمجھانے کی کوشش کی تو کپتان کے ساتھ تکرار کرتے ہوئے مارپیٹ شروع کر دی۔ جیسے ہی یہ تینوں رات دس بجے کے قریب پٹنہ ہوائی اڈے پر اترے، انہیں گرفتار کر لیا گیا۔ فلائٹ میں ہنگامہ کرنے والا مسافر پنٹو فرار ہوگیا، جب کہ دو مسافروں کی شناخت نتن کمار اور روہت کمار کے طور پر ہوئی ہے، جن کو سی آئی ایس ایف نے گرفتار کیا ہے۔ دونوں گرفتار مسافر پہلے تو غنڈہ گردی دکھاتے رہے اور خود کو صحافی ثابت کرنے کی کوشش کرتے رہے لیکن سی آئی ایس ایف نے دونوں مسافروں کو پکڑلیا۔
Youth Misbehaved with Air Hostess فلائٹ میں ایئرہوسٹس کے ساتھ بدتمیزی کرنے والے دو نوجوان گرفتار
دہلی سے پٹنہ کی فلائٹ میں تین مسافروں نے سفر کے دوران ہنگامہ کیا اور ایئرہوسٹس کے ساتھ بدتمیزی کی۔ فلائٹ کے کپتان نے انہیں سمجھانے کی کوشش کی تو کپتان سے بھی الجھ پڑے۔ youths Arrested For Misbehaving With Air Hostess
گرفتار دونوں مسافر حاجی پور کے رہائشی بتائے گئے ہیں سی آئی ایس ایف نے دونوں مسافروں کو ایرپورٹ پولیس اسٹیشن کے حوالے کر دیا ہے۔ جب ایئرپورٹ پولیس اسٹیشن کے افسر نے بریتھ اینالائزر سے ان کا معائنہ کیا تو اس بات کی تصدیق ہوئی کہ انہوں نے شراب نوشی کی تھی۔ خبر لکھے جانے تک دونوں مسافروں کو ایئرپورٹ تھانے میں رکھا گیا ہے۔ فی الحال مقامی پولیس پنٹو کمار کو گرفتار کرنے کی کوشش کر رہی ہے جو ہوائی اڈے سے فرار ہوا تھا۔ اسی معاملے میں ایئرلائنز کمپنی کی سے ان کا نام اور پتہ حاصل کیا گیا۔ واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں فلائٹ میں اس طرح کے واقعات مسلسل دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ ایسے دو واقعات سامنے آئے جن میں مسافر نے جہاز میں پیشاب کیے۔ ایک معاملے میں یہ الزام لگایا گیا کہ نشے میں دھت ایک مسافر نے اپنی خاتون ساتھی مسافر پر پیشاب کر دیا۔ اس معاملے میں فی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔