اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Rahul Gandhi Duplicate بھارت جوڑو یاترا کے دوران راہل گاندھی کے ہمشکل سے ملنے کے لیے لوگوں کا ہجوم - Bharat Jodo Yatra in Uttar Pradesh

اتر پردیش میں داخل ہونے والی کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا میں دو راہل گاندھی نظر آئے۔ راہُل گاندھی کے ہمشکل کو دیکھ کر لوگ حیرت زدہ ہو جارہے ہیں اور اس دوران لوگوں نے انہیں راہل گاندھی سمجھ کر پھولوں کا ہار بھی پہنا دیا۔ ای ٹی وی بھارت نے راہُل گاندھی کے ہمشکل فیصل چودھری کے ساتھ خصوصی بات چیت کی۔ Lookalike of Rahul Gandhi in Bharat Jodo Yatra

lookalike of Rahul Gandhi
راہل گاندھی کا ہمشکل

By

Published : Jan 7, 2023, 1:05 PM IST

راہل گاندھی کا ہمشکل

میرٹھ: اتر پردیش میں کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا میں راہل گاندھی کے ساتھ بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوئے۔ اس یاترا میں ایک ایسا شخص بھی تھا کہ وہ جہاں سے گزرتا لوگ اس کے ہو لیتے۔ کوئی سیلفی لیتا، کوئی مصافحہ کرتا تو کوئی گرمجوشی سے استقبال کرتا۔ ہوبہو راہل گاندھی گاندھی کے جیسا نظر آنے والے اس شخص کو دیکھ کر لوگ انہیں ہی راہ گاندھی سمجگ رہے ہیں اور راہل گاندھی زندہ باد، کانگریس پارٹی زندہ باد کے نعرے بھی لگا دیتے ہیں۔ آئیے ملتے ہیں بھارت جوڑو یاترا میں شامل راہل گاندھی کے ہمشکل فیصل چودھری سے، جو میرٹھ ضلع کے رہنے والے ہیں۔ Congress Bharat Jodo Yatra

راہل گاندھی کا ہمشکل

ای ٹی وی بھارت میرٹھ کے پرکشیت گڑھ کے گاؤں سوندت کے رہنے والے راہل گاندھی کے ہمشکل فیصل چودھری کے گھر پہنچا اور ان سے بات کی۔ فیصل چودھری کا کہنا ہے کہ وہ بہت خوش ہیں کہ کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا کو ہر جگہ زبردست عوامی پذیرائی ملی ہے۔ جب یاترا دہلی سے لونی بارڈر کے راستے اتر پردیش میں داخل ہوئی تو لوگوں نے دو دو راہل گاندھی کو یاترا میں دیکھا۔ اپنے قائد کی ایک جھلک دیکھنے والے ان کے حامیوں میں زبردست جوش و خروش تھا۔ لوگ چاہتے تھے کہ وہ راہل گاندھی کے نوٹس میں آئیں۔ Bharat Jodo Yatra in Uttar Pradesh

راہل گاندھی کا ہمشکل

میرٹھ کے فیصل چودھری جو بالکل کانگریس لیڈر اور ایم پی راہل گاندھی کی طرح نظر آتے تھے، بھی مسلسل آگے بڑھ رہے تھے۔ ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران فیصل نے بتایا کہ وہ سب سے پہلے بھارت جوڑو یاترا میں اس وقت شامل ہوئے جب یہ دہلی کے بدر پور بارڈر سے گزری۔ اس کے بعد جب یاترا لونی بارڈر سے اتر پردیش میں داخل ہوئی تو وہ اس یاترا میں ساتھ رہے۔ اس لیے وہ بھی لوگوں کی نظروں میں آگئے۔ فیصل نے بتایا کہ جب وہ سڑک پر چل رہے تھے تو لوگ انہیں راہُل گاندھی سمجھتے تھے کیونکہ وہ راہل جیسے لگتے ہیں۔ اتا ہی نہیں نہوں نے ویسی ہی ٹی شرٹ بھی پہنی جیسی راہل گاندھی پہنتے ہیں۔

راہل گاندھی کا ہمشکل

فیصل چودھری نے بتایا کہ کئی بار ایسا بھی ہوا کہ جب کسی عظیم انسان کا مندر یا مجسمہ آتا تھا تو لوگ کہتے تھے کہ راہل جی، یہاں پھول چڑھ دیجیے۔ فیصل نے بتایا کہ وہ ایسا کرتے تھے۔ ایسا کرنے کے بعد وہ لوگوں کو بتاتے تھے کہ اصلی راہل گاندھی پیچھے آ رہے ہیں۔ فیصل چودھری نے بتاتا ہے کہ اس نے بھارت جوڑو یاترا کے دوران راہل جی سے ملنے کی کوشش کی۔ لیکن سکیورٹی اہلکاروں نے انہیں ملنے نہیں دیا۔ یاترا پر جانے کی وجہ پر انہوں نے بتایا کہ ان کے خاندان کا کانگریس سے پرانا تعلق ہے۔ وہ خود تقریباً تین سال سے کانگریس کے کارکن ہیں۔ پارٹی میں انہیں جو بھی ذمہ داری دی جاتی ہے وہ پوری لگن سے اسے نبھاتے ہیں۔ فیصل کا کہنا ہے کہ ان کا چہرہ راہُل گاندھی سے ملتا جلتا ہے جس کی وجہ سے لوگ انہیں راہُل گاندھی کے نام سے بھی پکارتے ہیں۔ فیصل کا کہنا ہے کہ جب لوگ انہیں راہُل گاندھی کے نام سے پکارتے ہیں تو انہیں خوشی ہوتی ہے۔

راہل گاندھی کا ہمشکل

بھارت جوڑو یاترا پر راہل کے ہمشکل فیصل کہتے ہیں کہ جس طرح سے یہ یاترا چلی ہے، اس سے جو پیغام ملا ہے، اس سے یہ طے ہے کہ اتر پردیش کے اندر ضرور تبدیلی آئے گی۔ اگر راہل نے یہ یاترا نہ نکالی ہوتی تو میں بھی سرخیوں میں نہیں آ پاتا۔ حالانکہ پارہ مسلسل گر رہا ہے لیکن راہل گاندھی نہ تو سردی لگ رہی ہے اور نہ ہی انہیں ٹی شرٹ میں ٹھنڈ لگی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ویسے بھی وہ ایک کسان ہیں اور خاندان کی تمام ذمہ داریاں ان کے سر پر ہیں۔

فیصل نے بتایا کہ وہ خاندان میں سب سے بڑے ہیں۔ ان کے والد کا 10 سال قبل انتقال ہو گیا ہے۔ اپنے والد کے انتقال کے بعد وہ خاندان اور کھیتی باڑی کی تمام ذمہ داریاں سنبھالتے ہیں۔ اس لیے تعلیم حاصل نہیں کر سکے۔ فیصل کا کہنا ہے کہ وہ راہل گاندھی سے ملنے کی مسلسل کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اب انہیں امید ہے کہ ان کی ملاقات جلد ہوگی۔ اس کے لیے بھی اب کوششیں جاری ہیں۔ کئی رہنما ان سے رابطہ کر رہے ہیں۔ وہ خود کوشش کر رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details