علیگڑھ: ریاست اترپردیش کے ضلع علیگڑھ کے عثمان پاڑے علاقہ میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ندیم اور نصیر نامی شخص پر فائرنگ کی، جس کے سبب وہ زخمی ہوگئے تاہم موٹر سائیکل سوار فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ علیگڑھ تھانہ دہلی گیٹ کے مسلم اکثریتی علاقے عثمان پاڑے میں گذشتہ رات اس وقت افرا تفری کا ماحول پیدا ہو گیا، جب دو شخص (ندیم اور نصیر) پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کردی۔ Two People Injured In Firing
اس واقعہ میں دو شخص شدید زخمی ہوگئے، دونوں کے پیروں میں گولیاں لگی تھیں، جن کو علاج کے لئے ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ جہاں سے ڈاکٹرز نے مزید علاج کے لئے علیگڑھ کے جواہر لال نہرو میڈیکل کالج کے لئے ریفر کردیا تھا۔ معلومات دیتے ہوئے ایک مقامی شخص محمد عثمان نے بتایا کہ زخمیوں کی شناخت ندیم اور نصیر کے طور پر ہوئی ہے۔ فائرنگ کرنے والے افراد موٹر سائیکل پر آئے تھے جو فرار ہو گئے۔ گولیوں کی آوازیں سن کر علاقہ میں لوگ جمع ہو گئے اور پولیس کو اطلاع دی۔