اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

رائے بریلی: سڑک حادثے میں بولیرو سوار خاتون سمیت دو افراد ہلاک - uttar pradesh news

پولیس ذرائع نے بتایا کہ منگل کی شام گرور بخش گنج علاقے میں دیدور کے قریب سڑک پر کھڑے ٹریکٹر سے ایک تیز رفتار بولیرو گاڑی ٹکرا گئی۔ حادثے میں 70 سالہ نیک چھید سنگھ اورارون سنگھ کی 48 سالہ اہلیہ بینا ارون سنگھ کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔

Road Accident
Road Accident

By

Published : Sep 8, 2021, 1:10 PM IST

اتر پردیش کے ضلع رائے بریلی کے گروبخش گنج علاقے میں سڑک حادثے میں بولیرو سوار خاتون سمیت دو افراد ہلاک اور دو افراد شدید زخمی ہوگئے، پولیس ذرائع نے بدھ کو یہاں یہ اطلاع دی۔

انہوں نے بتایا کہ منگل کی شام گروربخش گنج علاقے میں دیدور کے قریب سڑک پر کھڑے ٹریکٹر سے ایک تیز رفتار بولیرو گاڑی ٹکرا گئی۔ حادثے میں 70 سالہ نیک چھید سنگھ اورارون سنگھ کی 48 سالہ اہلیہ بینا ارون سنگھ کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔

Road Accident

مزید پڑھیں:۔رام بن: سڑک حادثے میں کمسن لڑکی ہلاک

اس نے بتایا کہ نکچھید سنگھ اپنے خاندان کے ساتھ لال گنج میں کسی کام کے لیے آیا تھا اور شام کو دیر سے لوٹ رہا تھا جب یہ حادثہ پیش آیا۔ اس حادثے میں ایک خاتون شمپی اور آٹھ سالہ بچی ویشنوی بچ گئیں۔

(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details