پولیس اسٹیشن ایکوٹیک تھرڈ نوئیڈا اتر پردیش نے محکمہ صحت غازی آباد کے وارڈ بوائے سمیت دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔ دوسرا ملزم غازی آباد کے ایک پرائمری ہیلتھ سنٹر میں تعینات اے این ایم (سٹاف نرس) کا بہنوئی ہے۔ ملزمان سے بھاری مقدار میں ویکسین اور دیگر اشیاء برآمد ہوئی ہیں۔
سنٹرل نوئیڈا کے اے ڈی سی پی انکور اگروال کے مطابق کمیونٹی ہیلتھ سنٹر بسرخ میں تعینات ڈاکٹر سچیندر کمار مشرا نے پولیس کو بتایا کہ پچھلے کچھ دنوں سے دو لوگ لوگوں کے گھر جا کر ویکسین لگارہے ہیں۔
اس کے بدلے میں ملزمان لوگوں سے ڈھائی سو روپے فی خوراک وصول کر رہے تھے۔ اس کی شکایت کی بنیاد پر تھانہ ایکوٹیک تھرڈ میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کی گئی۔