اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Security Breach of Shah Rukh Khan House  شاہ رخ خان کے بنگلے منت میں دو افراد داخل، پولیس نے حراست میں لیا - بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان

بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کے گھر منت میں دو افراد نے داخل ہونے کی کوشش کی، یہ واقعہ جمعرات کی صبح کا بتایا جا رہا ہے۔ فی الحال پولیس نے دونوں کو حراست میں لیکر پوچھ تاچھ کر رہی ہے۔Two people entered Shah Rukh Khan bungalow Mannat

شاہ رخ خان کے بنگلے منت میں دو افراد داخل
شاہ رخ خان کے بنگلے منت میں دو افراد داخل

By

Published : Mar 3, 2023, 10:07 AM IST

ممبئی: بالی ووڈ بادشاہ شاہ رخ خان کا بنگلہ ایک بار پھر سرخیوں میں آگیا ہے۔ ممبئی کے باندرہ میں واقع ان کے بنگلے (منت) میں دو لوگ داخل ہوئے۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ واقعہ جمعرات کی صبح پیش آیا۔ یہ لوگ منت کی بیرونی دیوار کو عبور کر کے اندر داخل ہو رہے تھے، اس دوران منت کے ہاؤس منیجر نے انہیں پکڑ لیا اور پولیس کے حوالے کر دیا۔ منت کے گھر کے منیجر کی شکایت پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ جمعرات کو بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے منت میں دو نوجوان داخل ہوئے۔

ممبئی پولیس کے مطابق یہ دونوں بیرونی دیوار کو عبور کر کے منت کے احاطے میں داخل ہوئے تھے۔ اس دوران ان لوگوں کو سیکورٹی گارڈز نے پکڑ لیا۔ پولیس کی پوچھ گچھ کے دوران دونوں نوجوانوں نے دعویٰ کیا کہ وہ گجرات سے آئے تھے اور شاہ رخ خان سے ملنا چاہتے تھے۔ ان کے خلاف تعزیرات ہند (آئی پی سی) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ 200 کروڑ روپے کی حویلی مئی 2022 میں بھی سرخیوں میں آئی تھی، جب اسکے 21 منزلوں میں خوفناک آگ لگی تھی۔ منت بنگلہ ممبئی کے باندرا بینڈ اسٹینڈ میں واقع ہے۔


مزید پڑھیں:۔Threatening to Blow up SRK's Mannat: شاہ رخ خان کے گھر کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے والا گرفتار

واضح رہے کہ شاہ رخ خان اِن دنوں پٹھان فلم کی کامیابی سے لطف اندوز ہو رہے ہیں، جس نے باکس آفس پر کئی ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔ پٹھان فلم دنیا بھر کے باکس آفس پر 100 کروڑ روپے کا بزنس کرنے میں کامیاب رہی ہے۔ کنگ خان اپنی آنے والی فلم جوان اور ڈینکی کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ شاہ رخ خان فلم جوان میں دوہرے کردار میں نظر آئیں گے، جس میں نینتھارا اور وجے سیتھوپتی بھی ہیں۔ ٹیم نے فلم کی شوٹنگ ممبئی، پونے، چنئی اور حیدرآباد سمیت ملک کے مختلف حصوں میں کی ہے۔ جوان فلم 2 جون 2023 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ جوان میں وجے سیتھوپتی کے علاوہ نینتارا، سانیا ملہوترا، سنیل گروور بھی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details