اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Ambedkar Jayanti Procession امبیڈکر جینتی جلوس کے دوران کرنٹ لگنے سے دو افراد کی موت

ملک بھر میں آج امبیڈکر جینتی کافی جوش و خروش سے منائی جا رہی ہے۔ اس دوران ایک افسوسناک اطلاع موصول ہوئی کہ پالگھر میں امبیڈکر جینتی کی تقریبات کے بعد گھر لوٹتے ہوئے دو افراد کی کرنٹ لگنے سے موت ہوگئی جبکہ چار دیگر زخمی ہیں۔ Two people died due to electrocution

امبیڈکر جینتی جلوس کے دوران کرنٹ لگنے سے دو افراد کی موت
امبیڈکر جینتی جلوس کے دوران کرنٹ لگنے سے دو افراد کی موت

By

Published : Apr 14, 2023, 1:04 PM IST

پالگھر: ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی کے مضافاتی علاقے پالگھر میں امبیڈکر جینتی کی تقریبات کے بعد گھر لوٹتے ہوئے دو افراد کی کرنٹ لگنے سے موت ہوگئی، اسی واقعے میں مزید چار افراد زخمی ہوئے۔ حکام نے جمعہ کو یہ معلومات دی ہے۔ یہ حادثہ ویرار شہر کے کرگل نگر علاقے میں رات تقریباً 11 بجے پیش آیا۔ جمعرات کو ڈاکٹر امبیڈکر کے 132 ویں یوم پیدائش کے موقع پر پنچایت سمیتی اور دیگر گروپوں کی جانب سے ایک رنگا رنگ جلوس نکالا گیا۔ جب وہ لوگ جلوس کے دوران ایک سست رفتار گاڑی کے اوپر کھڑے ہوئے تو ایک لوہے کی سلاخ الیکٹرک ٹرانسفارمر سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں متاثرین کو زبردست کرنٹ لگ گیا جبکہ 23 ​​سالہ سمیت سوت اور 30 ​​سالہ روپیش سروے کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ دیگر کو ممبئی کے قریبی اسپتال لے جایا گیا، جہاں دو افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ پالگھر پولیس واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے اور مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی کونسلر، سماجی کارکن، بھیم سینک، ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کے حامی نالاسوپارہ کے تلنج اسپتال پہنچے۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس سوہاس باوچے، اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس رام چندر دیشمکھ، سینئر پولیس انسپکٹر راجیندر کامبلے، نائب تحصیلدار سی کے پوار نے کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو روکنے کے لیے جائے وقوعہ کا دورہ کیا۔ پولیس نے بتایا کہ گاڑی میں سوار چھ افراد کو کرنٹ لگا ہے۔ ان میں روپیش سروے (30) اور سمت سوت (23) نامی دو نوجوانوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ چار دیگر افراد زخمی ہیں، جن میں امیش کنوجیا (18)، راہل جگتاپ (18)، ستیانارائن (23) شدید زخمی ہیں، وہیں اسمت کامبلے (32) کی حالت مستحکم ہے۔

مزید پڑھیں:۔Ambedkar Jayanti 2023 آئین ساز بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کا یوم پیدائش آج

ABOUT THE AUTHOR

...view details