اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

قید کی مدت مکمل ہونے کے بعد دو پاکستانی شہری وطن واپس - دو پاکستانی شہری وطن واپس

گذشتہ دوسالوں سے بھارتی جیل میں بند دو پاکستانی شہریوں کو ہفتہ کے روز قید کی مدت مکمل ہونے کے بعد انہیں واپس پاکستان بھیج دیاگیا۔ دونوں پاکستانی شہریوں میں سے ایک نابالغ ہے۔ دونوں افراد نے دو سال قبل پنجاب سے متصل اٹاری سرحد کو غلطی سے عبور کرلیا تھا۔

دو پاکستانی شہری وطن واپس
دو پاکستانی شہری وطن واپس

By

Published : Aug 29, 2021, 9:27 AM IST

گذشتہ دوسالوں سے بھارتی جیل میں بند دو پاکستانی شہری کو ہفتہ کے روز قید کی مدت کی تکمیل کے بعد انہیں واپس پاکستان بھیج دیاگیا۔ دونوں پاکستانی شہریوں میں سے ایک نابالغ ہے ۔ دونوں شہری دو سال قبل پنجاب سے متصل اٹاری سرحد کو غلطی سے عبور کرلیا تھا

اٹاری بارڈر کے پروٹوکول آفیسر ارون پال سنگھ نے بتایا کہ پاکستانی شہریوں کے نام عباس علی خان (42) اور بھاگ چند (17) ہیں۔

پروٹوکول آفیسر ارون پال سنگھ کا کہنا ہے "2005 میں عباس علی خان جو پاکستان کے رحیم یار خان علاقہ سے تعلق رکھتے ہیں ۔ایک ماہ کے ویزے پر سمجھوتہ ایکسپریس کے ذریعہ دہلی آئے تھے۔ بعد میں وہ گوالیار چلے گئے۔ اور اس وقت تک ویزا کی میعاد ختم ہوچکی تھی۔

مزید پڑھیں:اجمیر پولیس نے دو پاکستانیوں کو حراست میں لیا

انہوں نے مزید کہا کہ بھاگ چند نے غلطی سے سرحد عبور کی۔ جس کے بعد انہیں جیل میں قید کردیاگیا۔معینہ مدت کی تکمیل کے بعد انہیں رہا کیاگیاہے

ABOUT THE AUTHOR

...view details