اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Suspected JMB Operatives Sent to 14 Days’ Police Custody: مشتبہ بنگلہ دیشی شہریوں کے معاملے میں مزید دو افراد گرفتار - چار مشتبہ بنگلہ دیشی گرفتار

وزیر داخلہ ڈاکٹر نروتم مشرا نے اسمبلی کے احاطے میں نامہ نگاروں سے کہا کہ یہ معاملہ بہت سنگین ہے۔ مزید دو افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ اس معاملے میں ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) تشکیل دی گئی ہے۔ Four Suspected Jamaat-ul-Mujahideen Bangladesh Terrorist sent to 14-Day Police Remand

نروتم مشرا
نروتم مشرا

By

Published : Mar 15, 2022, 1:36 PM IST

مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ ڈاکٹر نروتم مشرا نے آج کہا کہ بھوپال سے گرفتار چار مشتبہ افراد کے معاملے میں مزید دو لوگوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔

ڈاکٹر نروتم مشرا نے اسمبلی کے احاطے میں نامہ نگاروں سے کہا کہ یہ معاملہ بہت سنگین ہے۔ مزید دو افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ اس معاملے میں ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) تشکیل دی گئی ہے۔ Four Suspected Jamaat-ul-Mujahideen Bangladesh Terrorist sent to 14-Day Police Remand

قبل ازیں گزشتہ روز وزیر داخلہ نے کہا تھا کہ گرفتار مشتبہ افراد سے جہادی لٹریچر، مشکوک دستاویزات اور الیکٹرانک آلات برآمد ہوئے ہیں۔ چار میں سے تین نے بنگلہ دیش کا باشندہ ہونا قبول کر لیا ہے۔ اس بارے میں مختلف اطلاعات موصول ہو رہی ہیں کہ کون کتنے عرصے سے یہاں پر مقیم تھا۔ سب لوگوں سے الگ الگ پوچھ گچھ کے بعد صورتحال واضح ہو جائے گی۔

واضح رہے کہ مشتبہ سرگرمیوں کی اطلاع ملنے پر کارروائی کرتے ہوئے مدھیہ پردیش پولیس کے انسداد دہشت گردی اسکواڈ (اے ٹی ایس) نے دو دن قبل بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والی ممنوعہ دہشت گرد تنظیم جماعت المجاہدین (جے ایم بی) کے چار ارکان کو یہاں سے گرفتار کیا تھا۔ گرفتار مشتبہ دہشت گردوں میں فظہر علی، محمد عقیل، ظہور الدین عرف ابراہیم اور فظہر زین الحق شامل ہے۔ ان کے قبضے سے جہادی لٹریچر، الیکٹرانک آلات اور مشتبہ دستاویزات برآمد کیے گئے ہیں۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details