حیدرآباد: جُبلی ہلز گینگ ریپ معاملے کی تحقیقات کرتے ہوئے پولیس نے 6 ملزمین کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار کئے گئے ملزمین میں ایک بالغ اور پانچ نابالغ ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ 6 ملزمین میں سے پانچ نے لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کو انجام دیا جبکہ ایک نے ان لوگوں کی مدد کی۔ اس معاملے میں مدد کرنے والے ملزم کو کم از کم پانچ تا سات سالکی سزا ہوسکتی ہے۔ Hyderabad Gang Rape case
دراصل پولیس نے اس معاملے میں چار ملزمین کو پہلے ہی گرفتار کر لیا تھا، آج مزید دو کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ کمشنر پولیس نے آج پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملزمین کے خلاف سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے، انہیں تاحیات قید یا موت کی سزا ہو سکتی ہے جبکہ ایک ملزم جس نے مدد کی اسے پانچ تا سات سالکی سزا ہو سکتی ہے۔Jubilee Hills Rape Case