بھدوہی:ریاست اترپردیش کے ضلع بھدوہی کے اورائی پولیس اسٹیشن کے قریب واقع درگا پنڈال میں آرتی کے دوران شارٹ سرکٹ کی وجہ سے پنڈال میں آگ لگ گئی۔ اس میں 66 سے زائد افراد جھلس گئے۔ وہیں ضلع افسر گورانگ راٹھی نے 36 سے زیادہ لوگوں کے جھلسنے کی اطلاع دی۔ ڈی ایم نے بتایا کہ آرتی کے دوران تقریباً 150 لوگ پنڈال میں موجود تھے۔ جھلسے ہوئے لوگوں کو اسپتالوں میں داخل کرایا گیا، جہاں سے حالت نازک ہونے پر انہیں وارانسی ٹراما سینٹر ریفر کر دیا گیا۔ اس واقعے میں پانچ کی موت ہو گئی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اے ڈی جی وارانسی، کمشنر یوگیشور رام مشرا، ڈی آئی جی، ضلع افسر، پولیس سپرنٹنڈنٹ اور دیگر افسران اور انتظامی افسران موقع پر پہنچ گئے۔Two killed in fire at Durga pandal in bhadohi
معلومات کے مطابق دیر رات اورائی پولیس اسٹیشن کے قریب واقع درگا پنڈال میں اچانک آگ لگنے سے 50 سے زیادہ لوگ جھلس گئے۔ اس میں سے انکش اور شیوانگی کی موت ہو گئی۔ جبکہ انوشکا (1)، رشبھ چورسیہ (2)، گلابی دیوی (16)، سریتا چورسیہ (14)، سندھیا چورسیہ (14)، ساکشی (18)، رنجنا دیوی (30) سمیت 50 سے زائد افراد شدید جھلس گئے۔ انہیں فوری طور پر سوریا ٹراما سینٹر، آنند اسپتال، کمیونٹی ہیلتھ سینٹر گوپی گنج اورائی بھیج دیا گیا۔ یہاں سے حالت نازک ہونے پر وارانسی ٹراما سینٹر ریفر کیا گیا۔