اردو صحافت کے دوسو سال مکمل ہونے پر محبان اردو کا ایک بڑا طبقہ اس عظیم جشن کا حصہ بن رہا ہے، اردو صحافت کے اس دو سو سالہ جشن میں نہ صرف اردو صحافت سے وابستہ افراد اس جشن کو منا رہے ہیں، بلکہ وہ افراد بھی اس جشن میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں جو اردو زبان سے محبت رکھتے ہیں۔ جنہوں نے ہمیشہ اردو زبان و ادب سے محبت کی، اردو زبان و ادب کے تئیں ہمیشہ فکر مند رہے۔Urdu Journalism
اس ضمن میں معروف سماجی کارکن، قومی ایوارڈ یافتہ اردو زبان و ادب کی آبیاری اور اس کے تحفط کے لیے خود کو وقف کرنے والے محمود علی خاننے کہا کہ 'اردو صحافت کے اس دو سو سالہ طویل سفر پر میں تمام ادو صحافت سے وابستہ افراد اور اردو سے محبت کرنے والوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتا ہوں۔