عالمی وبا کورونا وائرس سے جہاں ہر ایک شعبہ متاثر ہوا ہے، وہیں چند حوصلہ مند افراد نے تمام مشکلات کے باوجود اپنے لیے کامیابی کی رہ تلاش کر لی ہے۔ کچھ نے گھر بیٹھ کر خطاطی کی، کچھ نے کپڑے اور دیگر چیزیں فروخت کرنا شروع کیا اور کچھ نے تو کیک پسٹریز بنا کر اپنے لیے روزگار کے مواقع تیار کیے۔ تاہم ان کے سامنے ایک بڑا چیلنج یہ تھا کی خیریدار کے گھروں تک سامان کیسے پہنچایا جائے۔ Business Start In Corona Period
اس چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لئے فہیم صادق اور محمد عاقب زرگر نے ایٹ یور سروس ویب سائٹ (At your service) نام سے ڈیلیوری سروس کا آغاز کیا اور آج کشمیر کے تین اضلاع (اناتناگ، برامولال اور سرینگر) میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔
ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے فہیم کا کہنا تھا کہ "اس ویب سائٹ کے ذریعہ ہمیں کافی آسانی ہوئی ہے، اس کے ذریعہ ہم سامان کو ایک ہی دن میں ڈیلیور کر دیتے ہیں۔''