ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں واقع ڈاکٹر رفیق زکریا کالج فار ویمنس میں کووڈ ویکسینیشن کا دو روزہ کیمپ منعقد کیا گیا۔ کالج کی طالبات نے ویکسین کے فوائد پر مبنی نمائش لگا کر لوگوں کی غلط فہمیوں کو دور کرنے کی کوشش کی۔
کووڈ ویکسین کے تعلق سے کالج طالبات کی پہل کا راست اثر دیکھا جارہا ہے۔ لوگ بلاخوف کووڈ ویکسین کے ٹیکے لے رہے ہیں۔
اورنگ آباد میں واقع ڈاکٹر رفیق زکریا کالج فار ویمنس میں کووڈ ویکسین کا دو روزہ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ یہ کیمپ میونسپل کارپوریشن کے اشتراک سے رکھا گیا۔ کیمپ کی خاص بات یہ رہی کہ کالج کی طالبات نے کورونا ویکسین کے تعلق سے لوگوں کی غلط فہمیوں کو دور کرنے کے لیے پوسٹر نمائش لگائی ہیں۔