ریاست اترپردیش میں 2022 کے اسمبلی انتخابات جیسے جیسے نزدیک آرہے ہیں، سیاسی پارٹیوں میں بھی سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں۔ ضلع مظفر نگر میں کانگریس پارٹی کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔
تقریباً 18 سال سے کانگریس پارٹی کے ساتھ کندھے سے کندھا ملاکر کھڑے رہنے والے کانگریس پارٹی کے سینیئر رہنما اور سابق ایم پی ہریندر ملک اور ان کے صاحبزادے پنکج ملک نے کانگریس پارٹی کے سبھی عہدوں سے استعفیٰ دے دیا ہے۔