اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Two Cars Collide on Yamuna Expressway نوئیڈا میں یمنا ایکسپریس وے پر سڑک حادثہ، بچوں سمیت آٹھ افراد زخمی - سڑک حادثہ میں بچوں سمیت آٹھ افراد زخمی

یمنا ایکسپریس وے پر رات میں دو کاریں آپس میں ٹکرا گئیں۔ حادثے میں دو بچوں سمیت آٹھ افراد زخمی ہو گئے۔ تمام زخمیوں کو علاج کے لیے مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

نوئیڈا میں یمنا ایکسپریس وے پر سڑک حادثہ، بچوں سمیت آٹھ افراد زخمی
نوئیڈا میں یمنا ایکسپریس وے پر سڑک حادثہ، بچوں سمیت آٹھ افراد زخمی

By

Published : Mar 19, 2023, 4:59 PM IST

نوئیڈا میں یمنا ایکسپریس وے پر سڑک حادثہ، بچوں سمیت آٹھ افراد زخمی

نوئیڈا: ریاست اترپردیس کے گریٹر نوئیڈا میں یمنا ایکسپریس وے پر رات میں دو کاریں آپس میں ٹکرا گئیں۔ حادثے میں دو بچوں سمیت آٹھ افراد زخمی ہو گئے۔ تمام زخمیوں کو علاج کے لیے قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ دونوں گاڑیاں آگرہ سے نوئیڈا کی طرف آرہی تھیں۔ یہ حادثہ دنکور پولیس اسٹیشن کے تحت یمنا ایکسپریس وے پر پیش آیا۔ انہوں نے بتایا کہ حادثے میں دونوں کاروں میں سوار آٹھ افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو بعد میں ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال روانہ کیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ زخمیوں کی شناخت اوم پرکاش گوئل (60)، مکیش سینی (32)، لتا دیوی (57)، پرشانت گوئل (26)، پنکج (35)، شالو گوئل (32) کے طور پر کی گئی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ حادثے میں چھ اور دو سال کی عمر کے دو بچے زخمی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: Four killed in collision between two cars: جھالاواڑ میں دو کاروں کے درمیان تصادم، 4 افراد کی موت

پولیس کے مطابق دونوں کاریں ماروتی اور ارٹیگا، راجستھان اور دہلی میں رجسٹرڈ تھیں۔ پولیس نے بتایا کہ تباہ شدہ گاڑیوں کو ایکسپریس وے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ معلومات کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی دو کاروں میں سے ایک کا ڈرائیور نشہ میں بتایا جا رہا ہے۔ جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ ایک کار کھڑی رہی تاہم دوسری کار مکمل طور پر الٹ گئی جس کے باعث اس کے پرخچے اڑ گئے۔ گاڑیوں کے خوفناک تصادم کے باعث سڑک پر جام کی صورتحال پیدا ہوگئی، جس کے باعث گاڑیوں کی رفتار تھم گئی۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تمام زخمیوں کو ایمبولینس کے ذریعے علاج کے لیے ہسپتال پہنچایا۔ زخمیوں کے اہل خانہ کو بھی مطلع کر دیا گیا ہے۔ حادثے میں تباہ ہونے والی گاڑیوں کو کرینوں کی مدد سے یمنا ایکسپریس وے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details