مرکزی حکومت کی جانب سے نافذ کی جانے والی اسکیم اسپریشنل بلاکس کے تحت کولگام کے دو علاقے منزگام اور دینو کنڈی مرگ کو منتخب کیا گیا، اس ضمن میں آج ہائی سکنڈری اسکول منزگام اور دینو کنڈی مرگ کے دو الگ الگ بلاکس میں رورل ڈیولپمنٹ کی جانب سے مہا گرام سبھا کا انعقاد کیا گیا۔Manzgam and Dino Kundimarg Special Blocks
اس مہا گرام سبھا میں پنچاتی راج کے نمائندوں اور اوقاف ممبران کے علاقے پندہ بلاکس کے لوگوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ نے عوام سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ کولگام کے دو گاوں منزگام اور دینو کنڈی مرگ کی تعمیر و ترقی میں مزید اضافہ ہوگا۔