راجستھان کے اجمیر شہر میں گاڑیوں کی چوری کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ چوری کے واقعات کو دیکھتے ہوئے پولیس اور انتظامیہ پوری طرح مستعد ہے۔ اسی سلسلے میں رام گنج پولیس نے موٹر سائیکل چوری کے الزام میں دو ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چند روز قبل تارا گڑھ روڈ پر واقع نیمی چائے کی دکان کے قریب سے ہیرو اسپلنڈر موٹر سائیکل چوری ہوئی تھی۔ اس سلسلے میں پولیس نامعلوم چوروں کی تلاش کر رہی تھی۔
Bike Theft Cases in Ajmer اجمیر میں موٹر سائیکل چوری کے الزام میں دو ملزمین گرفتار - موٹر سائیکل چوری کے الزام میں دو ملزمین گرفتار
اجمیر شہر میں گاڑیوں کی چوری کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ چوری کے واقعات کو دیکھتے ہوئے پولیس اور انتظامیہ پوری طرح مستعد ہے۔ اسی سلسلے میں رام گنج پولیس نے موٹر سائیکل چوری کے الزام میں دو ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔ Two Accused Of Motorcycle Theft Arrested in Ajmer
اجمیر میں موٹر سائیکل چوری کے الزام میں دو ملزمین گرفتار
تفتیش کے دوران پولیس نے اس معاملے میں سومل پور کے رہنے والے نور محمد اور مشتاق علی کو گرفتار کیا۔ ملزمان کے قبضے سے مسروقہ موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی گئی ہے۔ پولیس ملزم سے تفتیش میں مصروف ہے۔ واضح رہے کہ شہر میں گاڑیوں کی چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں سے عوام سخت پریشان ہے۔ ایسے میں پولیس کی کارروائی سے عوام کو چوری کی وارداتوں سے راحت ملنے کی امید ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Bike Theft Cases in Malegaon: مالیگاؤں میں موٹرسائیکل چوری کی واردات میں اضافہ